ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار مہلوکین کی تعداد 2005

نئی دہلی ۔ 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔ لو لگنے سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 2005 ہوگئی ہے۔ ملک کے کئی حصوں میں درجہ حرارت معمول سے بڑھ گیا ہے۔ جھارکھنڈ میں سب سے زیادہ اعظم ترین درجہ حرارت 47 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ آندھراپردیش و تلنگانہ میں بھی جھلسا دینے والی گرمی اور دھوپ کی وجہ مرنے والوں کی تعداد 1979 ہوگئی ہے۔ ان دونوں ریاستوں میں کل سے اب تک 205 افراد فوت ہوئے ہیں جبکہ آندھردیش میں 156 اور تلنگانہ میں 49 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اوڈیشہ میں اسپیشل ریلیف کمشنر کو 108 اموات کی اطلاع ملی ہے۔ 17 اموات لو لگنے سے ہیں اور دیگر 70 کیسیس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ گجرات میں بھی 7 اموات کی اطلاع ہے۔ راجستھان، اترپردیش، دہلی، پنجاب، ہریانہ بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔