ملک بھر میں پوسٹ پے منٹ بینکس کا آغاز ، عوام کی دہلیز تک خدمات کی رسائی

۔650 شاخیں ، 3,250 مراکز ، 3 لاکھ پوسٹ مین اور نیٹ ورک ، گرامین ڈاک سیوکوں کا تقرر

نئی دہلی۔ یکم ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے محکمہ ڈاک کے پے منٹس بینک کا آج افتتاح کیا جو ڈاک خانوں کے نیٹ ورک کے ذریعہ بینکنگ نظام کو ہر شہری کی دہلیز تک پہونچائے گئے۔ اس نیٹ ورک میں 3 لاکھ پوسٹ مین اور گرامین ڈاک سیوک بھی شامل ہیں۔ ہندوستانی پوسٹ (ڈاک) پے منٹ بینکس (آئی پی پی بی) بھی کسی بھی دوسری بینکوں کی طرح ہی ہوں گے لیکن اس کے کام چھوٹے پیمانے پر ہوں گے اور قرض کا جوکھم شامل نہیں رہے گا، البتہ ڈپازٹس کی وصولی و قبولیت جیسے اکثر بینکنگ کام کئے جائیں گے لیکن قرض یا کریڈٹ کارڈس جاری نہیں کئے جائیں گے۔ جدید پے منٹس بینک ایک لاکھ روپئے تک ڈپازٹس قبول کریں گے۔ ادائیات کی خدمات بھی فراہم کی جائیں گی۔ موبائیل پے منٹس ؍ منتقلی ؍ خریدی کے علاوہ اے ٹی ایم ؍ ڈیبٹ کارڈس، نیٹ بینکنگ اور تیسرے فریق سے ؍ کے فنڈس کی منتقلی وغیرہ بھی اس کی خدمات میں شامل رہے گی۔ وزیر مواصلات منوج سنہا نے کہا کہ آئی پی پی بی اپنی 650 شاخوں اور 3,250 رسائی مراکز پر دستیاب رہیں گی۔

کسی بھی اکاؤنٹ میں ایک لاکھ روپئے سے زائد کی ڈپازٹس ازخود پوسٹ آفس سیونگ اکاؤنٹ میں تبدیل ہوجائیں گی۔ آئی پی پی بی میں حکومت کا صد فیصد حصہ ہے۔ یہ طریقہ کار محکمہ ڈاک کی نگرانی میں قائم کیا گیا ہے۔ کاؤنٹر سرویس، مائیکرو اے ٹی ایمس، موبائیل، بینکنگ ایپ، میسیجس اور صوتی جواب جیسے کئی چیانلوں کے ذریعہ مختلف اشیاء اور خدمات کی پیشکش کی گئی ہے۔ آئی پی بی ٹیکنیکل پلیٹ فارم سے کارکرد رہے گی۔ اکاؤنٹ کھولنے کیلئے آدھار استعمال کیا جائے گا جبکہ کیو آر کارڈ اور بائیومیٹرک کے ذریعہ اس کی توثیق معاملتوں اور ادائیات کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ گرامین ڈاک سیوک اس کام میںبائیومیٹرک آلات اور اسمارٹ فونس سے لیس رہیں گے۔ اس میں سیونگ اکاؤنٹس میں 4% شرح سود کا احاطہ کیا جائے گا۔ آئی پی پی بی ضابطہ کی خدمات فراہم کرنے والے اداروں میسے پی این بی، بجاج الائینس لائف انشورینس کی خدمات سے آراستہ ہے۔ کابینہ نے اس ہفتہ کے اوائل کے دوران آئی پی پی بی پر مصارف میں 80% کی منظوری کے ساتھ اس کو 1,435 کروڑ روپئے تک پہنچا دیا تھا تاکہ وہ بھی ایرٹیل پے منٹس بینک اور پے ٹی ایمس بینک جیسے موجودہ اداروں سے مارکٹ میں کامیابی کے ساتھ مسابقت کرسکے۔ آئی پی پی بی خدمات آج سے 650 برانچیس اور 3,250 مراکز رسائی پر دستیاب رہے گی اور ڈسمبر 2018ء تک ملک بھر کے 1.55 ڈاک خانوں تک وسعت اختیار کرلیں گی جن کے منجملہ 1.30 لاکھ مراکز تک رسائی دیہی علاقوں میں واقع ہیں۔ آئی پی پی بی کو تقریباً 17 کروڑ پوسٹل سیونگس اکاؤنٹس کو اپنے نجی ڈھانچہ سے مربوط کرنے کی اجازت بھی رہے گی۔