نئی دہلی 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سوائن فلو سے مزید 21 مریضوں کی موت کے بعد ملک بھر میں مرنے والوں کی تعداد 1,895 تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ اس مرض سے 32,000 سے زائد افراد متاثر ہوگئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کو 20 مارچ تک موصولہ اعداد و شمار کے مطابق مختلف ریاستوں میں سوائن فلو سے جملہ 1895 مریض فوت اور 31,974 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ سوائن فلو سے متاثرہ سرفہرست ریاستوں گجرات میں 398 مریض فوت، 6,356 افراد متاثر، راجستھان میں 398 مریض فوت 6,356 افراد متاثر، مہاراشٹرا میں 342 مریض فوت اور 4,007 افراد متاثر، مدھیہ پردیش میں 279 مریض فوت اور 2,069 افراد متاثر، تلنگانہ میں 75 اموات اور کرناٹک میں 77 اموات، آندھراپردیش میں 22 اموات ریکارڈ کی گئیں۔دریں اثناء وزارت صحت کے مطالعہ میں یہ بات نوٹ کی گئی کہ سوائن فلو کی 723 اموات میں 34 فیصد مریض 30 تا 45 سال کی عمر کے ہیں اور باقیماندہ متوفی مریضوں کی عمر 45 تا 60 سال کے درمیان تھی۔