نئی دہلی ۔ 16 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملک بھر میں سوائن فلو سے 1,731 مریضوں کی موت واقع ہوگئی ہے جبکہ آج مزید 21 اموات درج کروائی گئی ہیں اور سوائن فلو کے متاثرین کی تعداد 30,000 کے قریب پہنچ گئی ہے ۔ مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 15 مارچ تک 1,731 مریض فوت ہوگئے ہیں جبکہ مختلف ریاستوں میں متاثرین کی تعداد 29,938 تک پہنچ گئی ہے ۔