لندن ، 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کوئین ایلزبتھ دوم کے گھرانے کا مالی موقف ’’تاریخی انحطاط‘‘ پر آگیا ہے جیسا کہ محض ایک ملین پاؤنڈز محفوظ مد میں باقی بچ گئے ہیں، جبکہ شاہی محلات ’’شکستہ‘‘ ہو رہے ہیں اور فوری مرمت و تزئین نو کے متقاضی ہیں۔ دی ٹیلی گراف نے بتایا کہ دارالعوام کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پایا کہ ملکہ کے مشیران اُن کے فینانس پر کنٹرول میں ناکام ہورہے ہیں اور اُن کے مصاحبین کو محکمہ خزانہ سے رقم کی بچت کے گُر حاصل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
یوم جمہوریہ پر عام آدمی پارٹی کو
حامیوں سے 18 لاکھ روپئے کا عطیہ
واشنگٹن ، 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر یوگیندر یادو کی جانب سے ہندوستان کے 65 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر گوگل پر اُن کی مہم کے نتیجہ میں پارٹی کو دنیا بھر میں موجود اپنے حامیوں سے 18 لاکھ روپئے کے عطائے وصول ہوئے ہیں۔ دیویندر کے ساتھ گوگل ہینگ آؤٹ کا اہتمام دنیا بھر کے 17 شہروں بشمول لندن ، ٹوکیو ، واشنگٹن ڈی سی میں کیا گیا جہاں پارٹی کے حامیوں نے اپنے لیڈر سے راست سوالات بھی کئے ۔