ڈھاکہ۔ 11مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش کی جلاوطن و ملعون مصنفہ تسلیمہ نسرین کے چھاتی میں رسولی کی تشخیص کی گئی ہے ۔ نیویارک کے ہاسپٹل میں سردی اور زکام کے علاج کے دوران یہ انکشاف ہوا ۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ یہ رسولی کافی بڑی ہے اور بائیوپسی کا مشورہ دیا تاکہ کینسر کا پتہ چل سکے ۔یہ رپورٹ کل ملنے کی توقع ہے ۔ 51سالہ تسلیمہ نسرین کافی فکرمند ہوگئی ہیںکیونکہ اُس کی ماں کی کینسر سے موت ہوئی اور ایک بھائی کا نیویارک میں کینسر کا علاج جاری ہے ۔
اُس نے ٹوئیٹر پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بائیوپسی کے فوری بعد نیویارک کی ایک رسٹورنٹ میں اُس نے حیدرآبادی بریانی کھائی ہے۔اُس نے ہندوستان سے خطاب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اگر کل کینسر کی توثیق ہوجائے اور وہ مرجائے تواُس کی بلی مینوکا خاص خیال رکھا جائے ‘ کیونکہ یہ دنیا کی ایک بہترین بلی ہے ۔گستاخانہ ناول کے بعد تسلیمہ نسرین ہندوستان میں جلاوطنی کی زندگی گذار رہی ہے اور گذشتہ ہفتہ وہ نیویارک گئی تھی ۔