مخالفین تبدیلی کی لہر سے بوکھلاہٹ کا شکار : جلسہ سے مجید اللہ خاں فرحت کا خطاب
حیدرآباد 26 اپریل ( سیاست نیوز ) امیدوار مجلس بچاؤ تحریک حلقہ اسمبلی یاقوت پورہ جناب مجید اللہ خاں فرحت نے آج کہا کہ ان کا مقصد انتخابات میں کامیابی کے ذریعہ دولت بٹورنا یا عہدہ حاصل کرنا نہیں ہے بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ مسلمانوں کی تعلیمی و معاشی حالت میں سدھار کے ذریعہ ایک انقلاب برپا کیا جائے ۔ جناب مجید اللہ خاں فرحت ایس آر ٹی کالونی یاقوت پورہ میں ایک زبردست انتخابی جلسہ سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اب تک مسلمان ‘ دوسروں کے بنائے ہوئے ایجنڈہ کے مطابق زندگی گذار رہے تھے لیکن اب یہ روایت نہیں چلے گی ۔ حکومتوں کو وہ کچھ کرنا ہوگا جو خود مسلمان چاہیں گے ۔ مسلمان تابعداری کی روایت کو ترک کرچکے ہیں اور اب وہ زندگی کے ہر شعبہ میں اور خود حکومت میں بھی ساجھیداری چاہتے ہیں تاکہ انہیں ان کے حقوق مل سکیں۔ ( باقی سلسلہ صفحہ 6پر )