حیدرآباد 25 ستمبر (سیاست نیوز) جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کو انسپکٹر پولیس بہادر پورہ کا مراسلہ وصول ہوا جس میں مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی۔ اس کے علاوہ حیدرآباد و سکندرآباد کے مختلف پولیس اسٹیشنوں سے مزید 6 درخواستیں تدفین کی غرض سے وصول ہوئیں۔ ان مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ اور گاندھی ہاسپٹل سے حاصل کرکے سید عبدالمنان کی نگرانی میں بعد ادائی فرائض قبرستان تھرتھرے شاہ بنسی لال پیٹ سکندرآباد میں تدفین عمل میں لائی گئی۔ جنرل منیجر سیاست جناب میر شجاعت علی مقدس فریضۂ حج کی ادائی کے بعد واپس ہوئے۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست اور ادارہ سیاست کے لئے دعا کی اور ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کے علاوہ جو مرحومین کے آخری سفر میں کسی بھی نوعیت سے شریک ہوئے ہیں اللہ پاک ان کو اجر عظیم عطا فرمائے۔ مرحومین کی مغفرت کی دعا کے علاوہ ورثاء کے لئے بھی دعا کی کہ وہ جہاں کہیں ہوں اللہ پاک ان کو صبر عطا فرمائے۔ آمین۔ سکندرآباد کی رہنے والی خاتون بشریٰ تبسم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ساری دنیا کے مسلمانوں کے حج کو قبول فرمائے جو اُمت کے لئے دعا کی گئی اللہ پاک اس کو بھی قبول فرمائے۔ آمین