حیدرآباد۔/12 ستمبر، ( سیاست نیوز) جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کو پولیس اسٹیشن لنگر حوض، PS بہادر پورہ سے 3 مسلم خاتون نعشوں کی تدفین کی درخواستیں وصول ہوئی ہیں کہ حیدرآباد و سکندرآباد کے مختلف پولیس اسٹیشنوں سے مزید 6 درخواستیں وصول ہوئی۔ جملہ 9 مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ اور گاندھی ہاسپٹل سے حاصل کرکے قبرستان تھرتھرے شاہ سکندرآباد میں سید عبدالمنان، سمیع اللہ خان مسجد سنی پورہ ، محمد عبدالجلیل کی نگرانی میں تدفین عمل میں لائی گئی۔ نماز جنازہ سید شاہ انعام الحق قادری خطیب جامع مسجد افضل گنج نے پڑھائی۔