جناب زاہد علی خاں اور ظہیر االدین علی خاں کو مبارکباد کی پیشکشی، توفیق الرحمن کا تاثر
حیدرآباد۔ یکم اپریل، ( سیاست نیوز) سیاست اور ملت فنڈ کے زیر اہتمام ریگل کنونشن سنٹر میں منعقد ہونے والے اس دوبہ دو ملاقات پروگرام میں جناب توفیق الرحمن ( اکسپورٹر ) اور ان کی شریک حیات محترمہ ناہید الرحمن ( دہلی ) نے خصوصی طور پر ان کی دختر کے رشتہ کیلئے اس پروگرام میں شرکت کی۔ انہوں نے دوبہ دو میں مختلف کاؤنٹرس کا مشاہدہ کیا اور کہا کہ ملت اسلامیہ کے لڑکوں اور لڑکیوں کو رشتہ ازدواج سے منسلک کرنے کی یہ پہل بڑی ہمیت کی حامل ہے جو ملک ہی نہیں اقطاع عالم میں ایک پہچان بناچکی ہے۔ انہوں نے جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر ’سیاست‘ اور جناب ظہیر الدن علی خاں منیجنگ ایڈیٹر ’سیاست‘ کو اس 83 ویں دوبہ دو ملاقات پروگرام پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اس بات کی امید کا اظہار کیا کہ یہ پروگرام مستقبل میں والدین کیلئے رشتوں کے ضمن میں آسانیاں فراہم کرے گا۔