ملت اسلامیہ کا آج یوم فلاح و بہبود

حیدرآباد ۔ 27 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : ملت اسلامیہ ویلفیر سوسائٹی کے زیر اہتمام یوم فلاح و بہبود 28 دسمبر 2 بجے دن مدینہ فنکشن ہال قادر پورہ میں زیر صدارت محمد عبدالقادر منعقد ہوگا جس میں جناب زاہد علی خاں ، جناب خدا داد خاں ممتاز تاجر دوبئی ، ٹی ہریش راؤ رکن اسمبلی ، فاروق حسین ایم ایل سی ، بحیثیت مہمان شرکت کریں گے جب کہ سید مسکین احمد ، عثمان الہاجری ، ایم اے حکیم بحیثیت اعزازی مہمان شرکت کریں گے ۔ اس موقع پر غریب بیروزگار کے لیے چائے کاونٹر ، معہ گیاس سلنڈر و ضروری سامان ، گھریلو خواتین کو گھر سے روزگار کے لیے گرانڈرس بدست مہمان تقسیم کئے جائیں گے ۔ محمد عبدالطیف اعزازی صدر کی نگرانی میں جلسہ منعقد ہوگا ۔ مقامی ذی اثر مسلمانوں اور ملی اداروں کے سربراہوں کو مدعو کیا گیا ہے ۔ سوسائٹی نے مقامی مسلمانوں سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی ہے ۔۔