پرتھ ، 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو نے کہا ہے کہ رواں ہفتے آسٹریلیا کے مغربی ساحل سے ملنے والے ملبے کا ملائشیا ایئرلائنز کے لاپتہ طیارے سے تعلق ثابت نہیں ہوا ہے۔ اس بیورو کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ اس ملبے کا جائزہ لیا گیا ہے اور اس بات کا کافی امکان ہے کہ اس کا گمشدہ طیارے سے تعلق نہیں۔ خیال رہے کہ ملائیشیا ایئرلائنز کا ایک طیارہ تقریباً سات ہفتے قبل کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے لاپتہ ہو گیا تھا۔ تب سے ہی طیارے کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔