کوالالمپور ۔ 8 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ہمہ نسلی ملک ملائیشیا میں بڑھتے ہوئے نسلی تناو کے پیش نظر ہزاروں مسلمانوں نے جو سفید لباس میں ملبوس تھے مختلف بیانر تھامے ہوئے آج ایک جلوس کا اہتمام کیا تھا جو بعد ازاں کوالالمپور کے ڈاؤن ٹاون علاقہ میں اللہ اکبر کے نعروں کی گونج میں جمع ہوا تھا اور بیانرز پر ملایشیا زندہ باد کے نعرے درج تھے ۔ پولیس کا وسیع تر بندوبست کیا گیا تھا اور تمام راستوں کو بند کردیا گیا تھا ۔ ملایشیا میں جدید حکومت کے قیام کے بعد سے جس میں اقلیتوں کا تناسب زیادہ ہے ملایشیا جیسے مذہبی اور نسلی عناصر ملک میں نہایت ہی حساس نوعیت کے حامل ہیں ۔ ملایشیا میں چین اور ہندوستانی نسل کی اکثریت پائی جاتی ہے ۔ ایسے ملائی افراد اپنے آپ کو غیر محفوظ تصور کرنے لگے ہیں ۔ اس ریالی کا اہتمام دراصل نئی حکومت کے ایک منصوبہ کو جو اقوام متحدہ کے ایک ریزولیوشن کے تحت نسلی امتیاز کو کم کرنا ہے کہ نفاذ کے خلاف کیا گیا تھا۔ اس منصوبہ کو ملائی اور قدامت پسند سیاست دانوں کی مخالفت کے باعث نئی حکومت نے نافذ کرنے کے اپنے فیصلے کو واپس لے لیا ہے ۔۔