ملایشیا اور انڈونیشیا کو آئی ایس کی دھمکی

کوالالمپور ۔ 25 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) دہشت گرد گروپ نے ملایشیا اور انڈونیشیا کو مزید حملوں کی دھمکی دی۔ مالے زبان میں جاری کردہ ایک ویڈیو میں آئی ایس آئی ایس نے کہا کہ اس کے ارکان کی گرفتاری کی صورت میں مزید حملے کئے جائیں گے۔ ہمارے ارکان کی گرفتاریوں کی تعداد جیسے جیسے بڑھتی رہے گی ، ہم اپنی کارروائیوں میں بھی اسی طرح اضافہ کریں گے۔ اس کے برعکس ہمیں موقع دیا جائے تو خلافت کے قیام کی راہ ہموار ہوسکتی ہے ۔ اس ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ جمہوری نظام حکومت کے آگے ہم کسی صورت گھٹنے ٹیکنے والے نہیں ہیں کیونکہ ہم صرف اللہ تعالیٰ کے فرمان پر عمل کرنے والے ہیں۔ دی اسٹار اخبار نے ویڈیو کے حوالے سے یہ اطلاع دی جبکہ انڈونیشیا کے دارالحکومت میں ہوئے بم دھماکہ میں تقر یباً 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس کی ملایشیا ۔ انڈونیشیا یونٹ یہاں خطیبہ نصنترا سے معروف ہے۔