ترواننتاپورم۔22جون ( سیاست ڈاٹ کام ) بین الاقوامی رمضان امن کانفرنس جسے 26رمضان کو ملک کا سب سے بڑا دعائیہ اجتماع قرار دیا جاتا ہے ‘31جولائی کو ملاپورم میں منعقد کیا جائے گا ۔ اس پُرہجوم اجتماع میں دہشت گردی اور شراب نوشی کی مخالفت کا عہد کیا جائے گا اور امن ‘ ہم آہنگی اور خلوص کی دعا کی جائے گی ۔ ملک کے مختلف حصوں کے علاوہ بیرون ممالک سے ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے ۔ اس اجتماع کا اہتمام مادین اکیڈیمی کی جانب سے کیا جارہا ہے جو ملاپورم کا نامور تعلیمی مرکز ہے ۔ مذہبی اجتماع صولت نگر کوزی کوٹ ۔ پالکڑ قومی شاہراہ پر منعقد کیا جائے گا جو ملاپورم سے تین کلومیٹر کے فاصلے پر ہے ۔