لکھنو ۔ 25 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش حکومت، ملاوٹی غذا کے مسئلہ سے نمٹنے کیلئے سخت گیر قانون کے حق میں ہے ۔ ریاستی اسمبلی میں بی جے پی رکن سریش رانا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر پارلیمانی امور محمد اعظم خاں نے کہا کہ غذائی اشیاء میں ملاوٹ کی روک تھام کیلئے مزید سخت گیر قانون کی ضرورت ہے لیکن یہ کام مرکزی حکومت کا ہے ۔
گوا کے ساحل پر بحریہ کا طیارہ غرقاب
پناجی۔ 25 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی بحریہ کا ایک چھوٹا طیارہ گوا کے ساحل پر گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار بشمول ایک خاتون دو عہدیدار لاپتہ ہیں جبکہ ایک کو بچالیا گیا ۔ دورنیر مارٹائم سرویلنس ایر کرافٹ جو کہ حسب معمولی تربیتی پرواز پر تھا ، کل شب تقریباً 11 بجے گوا کے جنوب مغربی ساحل پر اچانک گرکر غرقاب ہوگیا جس کی تلاش کیلئے 9 بحری جہاز اور 5 طیارے مصروف ہیں۔ ایک عہدیدار کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے جبکہ یہ دو عہدیداروں کا پتہ چلانے کی کوشش جاری ہے ۔ بحریہ کے ترجمان ڈی کے شرما نے نئی دہلی میں یہ اطلاع دی اور اس حادثہ میں ایک آفیسر کمانڈر نکھیل جوشی شدید زخمی ہوگئے ہیں لیکن ان کی حالت مستحکم ہے۔