کابل ۔ 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) گذشتہ ہفتہ امریکی ڈرون حملہ میں افغان طالبان کے سربراہ ملامنصور کی موت سے شورش پسند گروپ کے مزید طاقتو رہونے کے اندیشے ہیں جو طالبان کمانڈر ناراض ہوکر تحریک سے ترک تعلق کرچکے تھے ، امکان ہیکہ واپس آ کر تحریک کو متحدکردیں گے۔ افغان طالبان نمے کہاکہ ملا اختر منصور کے انتقال کی توثیق ہوجانے پر ملا رسول کا گروپ کا طالبان میں دوبارہ شامل ہونے کا امکان ہے۔