اوسلو۔ 13 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی وزرائے اعظم ہند و پاک کو دعوت جو تقسیم انعامات کی تقریب میں شرکت کیلئے دی گئی ہے، کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا، تاہم انہوں نے ملالہ کی جرأت اور ناقابل فراموش جوش و جذبہ کی ستائش کی۔ دستوری اعتبار سے صدرجمہوریہ ہند روزمرہ کی سیاست سے بالاتر ہیں، اس لئے وہ کبھی یہ تبصرہ نہیں کرتے کہ قائدین کو کیا کرنا چاہئے یا اور کیا نہیں کرنا چاہئے۔ وہ اس کا فیصلہ ان قائدین پر ہی چھوڑ دیتے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے صدرجمہوریہ نے کہا کہ اسی وجہ سے ملالہ کی دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کو دعوت کے بارے میں وہ کچھ بھی نہیں کہنا چاہتے۔