اسلام آباد ، 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کم عمر جہدکار و نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے سیاست میں شامل ہونے اور وادیٔ سوات کو واپسی کی خواہش ظاہر کی ہے، جہاں اسے طالبان نے سر میں گولی مار دی تھی۔ 17 سالہ ملالہ نے پاکستان کے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو میں ہندوستان اور پاکستان سے اپیل بھی کی کہ اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بچوں کی تعلیم پر زیادہ خرچ کریں۔ انھوں نے دوبارہ وزرائے اعظم پاکستان اور ہندوستان کو نوبل امن انعام کی تقریب میں شرکت کیلئے مدعو کیا، جو ڈسمبر میں منعقد شدنی ہے۔