حیدرآباد 3 مئی ( آئی این این ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ملازمین کے مسائل کا جائزہ لینے وزیر فینانس ایٹالہ راجندر کی قیادت میں وزرا کی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر اور وزیر توانائی جگدیش ریڈی اس کے ارکان ہیں۔ یہ کمیٹی ٹی جی او اور ٹی این جی اوز اسوسی ایشن قائدین کے ساتھ جمعہ کو وزیر فینانس کے چیمبر میں ملاقات کرے گی ۔