ملازمین کی تقسیم پر کمل ناتھن کمیٹی کا آج اجلاس

حیدرآباد۔/26اگسٹ، ( سیاست نیوز) دونوں ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے درمیان ملازمین کی تقسیم کے مسئلہ پر کمل ناتھن کمیٹی کا اجلاس 27اگسٹ کو حیدرآباد میں منعقد ہوگا۔ تلنگانہ کے چیف سکریٹری راجیو شرما اور آندھرا پردیش کے چیف سکریٹری ایس پی ٹکر اجلاس میں شرکت کریں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس اجلاس میں ملازمین کے بین ریاستی تبادلوں کے مسئلہ پر رہنمایانہ خطوط طئے کئے جائیں گے۔ تلنگانہ کے قیام کو دو سال سے زائد کا عرصہ مکمل ہوگیا لیکن ملازمین کی تقسیم کا عمل ابھی تک جاری ہے۔