ملازمین کی اندرون 15یوم تقسیم کیلئے کملاناتھن کمیٹی سے مطالبہ

حیدرآباد۔18مئی( سیاست نیوز)سرکاری ملازمین کی تقسیم کے عمل کو اندرون 15یوم مکمل کرنے کا رکن اسمبلی تلنگانہ راشٹرا سمیتی مسٹر سرینواس گوڑ نے مطالبہ کیا ۔ اس سلسلہ میں آج مسٹر سرینواس گوڑ کی قیادت میں کملاناتھن کمیٹی سے سکریٹریٹ میں مختلف ملازمین یونینوں کے قائدین کے ساتھ ملاقات کی اور کملاناتھن کمیٹی سے سرکاری ملازمین کی تقسیم کی کارروائی کو جلد سے جلد مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ بعدازاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر سرینواس گوڑ نے اندرون 15یوم سرکاری ملازمین کی تقسیم کے عمل کو مکمل نہ کئے جانے کی صورت میں دہلی میں اس مسئلہ پر کوئی قطعی فیصلہ کرلینے کا سخت انتباہ دیا ۔