حیدرآباد 20 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ سرکاری ملازمین یونینوں کی مشترکہ مجلس عمل نے پے ریویژن کمیشن سفارشات پر عمل آوری میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا اور جاریہ ماہ ہی سفارشات پر عمل کا مطالبہ کیا۔ تلنگانہ ملازمین یونینوں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں حکومت کی جانب سے ملازمین کے دیرینہ حل طلب مسائل کی یکسوئی میں حکومت کی ناکامی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت مسٹر دیوی پرساد صدرنشین نے کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے جاریہ ماہ ملازمین کیلئے پے ریویژن کمیشن کی عمل آوری کرنے، ملازمین کی سبکدوشی کے بعد ملنے والی گریجویٹی رقم 15 لاکھ روپئے کرنے، ملازمین کو 69 فیصد فٹمنٹ کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا۔