ملازمین پولیس کی بھرتیوں کیلئے اگست میں تحریری امتحان

حیدآباد ۔11جون ( سیاست نیوز) صدرنشین تلنگانہ پولیس رکروٹمنٹ بورڈ وی وی سرینواس راؤ نے کہا کہ 18,428 پولیس ملازمین کے تقررات کیلئے تحریری امتحان اگست میں منعقد کرنے اور آئندہ 8ماہ میں تقررات کا عمل مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ٹی ساٹ نیک ورک چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وی وی سرینواس راؤ نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر منعقد کئے جانے والے پولیس تقررات میں شفافیت پر خصوصی توجہ دی جائے گی ۔ اس کیلئے بورڈ کی جانب سے انتظامات کو قطعیت دی جارہی ہے ۔ تحریری اور زبانی امتحان میں شرکت کرنے والے امیدواروں کو کوئی دشواری پیش نہ آئے اس کا پورا پورا خیال رکھا جائے گا ۔ انہوں نے طلبہ و نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ ملازمت کا جھانسہ دینے والے درمیانی افراد پر بھروسہ نہ کریں ۔