ملازمین تلنگانہ، آندھرا میں کام کیلئے تیار نہیں

عمر وظیفہ میں توسیع کے لالچ سے متاثر نہیں ہونگے، وٹھل ریڈی کا بیان

حیدرآباد 6 جولائی ( سیاست نیوز ) تلنگانہ ایمپلائز یونین نے وظیفہ پر سبکدوشی کی حد عمر کو 58 سال سے بڑھا کر 60 سال کردینے آندھرا پردیش حکومت کے اعلان پر ہزاروں تلنگانہ ملازمین آندھرا ریاست کو جانے کیلئے تیار رہنے کا اظہار کرتے ہوئے تلنگانہ ملازمین سے متعلق کئے جانے والے توہین آمیز ریمارکس کی سخت مذمت کی اور کہا کہ وظیفہ پر سبکدوشی کی حد عمر کو 60 سال نہیں 120 سال بھی کرنے کا آندھرا پردیش حکومت اعلان کرنے کی صورت میں بھی کوئی بھی تلنگانہ ملازمین آندھرا ریاست کو جانے کیلئے ہر گز تیار نہیں رہیں گے ۔ مسٹر سی وٹھل صدر تلنگانہ ایمپلائز یونین نے یہ بات کہی اور بتایا کہ بعض آندھرا قائدین کی جانب سے وظیفہ پر سبکدوشی کی حد عمر میں اضافہ کی و جہ سے کئی تلنگانہ ملازمین آندھرا ریاست میںکام کرنے سے اپنی دلچسپی دکھانے سے متعلق کئے ہوئے ریمارکس میں کسی قسم کی سچائی نہیں ہے بلکہ یہ ریمارکس صد فیصد جھوٹ پر مبنی ہیں اور کہا کہ اس طرح کے ریماکس کرتے ہوئے آندھرا قائدین تلنگانہ ملازمین کی ہتک کرنے کی مذموم کوشش کررہے ہیں ۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مقامی بنیادوں پر ملازمین کی تقسیم کرنے کا حکومت سے پر زور مطالبہ کیا اور کہا کہ ملازمین کی تقسیم کا مسئلہ حل ہونے تک تلنگانہ میں ملازمین کی وظیفہ پر سبکدوشی کی حد عمر میں ہر گز اضافہ نہ کرنے کی حکومت تلنگانہ سے پر زور اپیل کی۔ صدر تلنگانہ ایمپلائز یونین نے اس بات پر تاسف کا اظہار کیا کہ ملازمین کی تقسیم سے متعلق کملاناتھن کمیٹی نے ابھی تک بھی کوئیرہنمایانہ خطوط مرتب کرنے میں ناکام ثابت ہورہی ہے ۔ اسی دوران تلنگانہ گروپ I آفیسر اسو سی ایشن صدر مسٹر ایم چندرا شیکھر گذرنے پر زور الفاظ میں کہا کہ تلنگانہ ریاست میں تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ملازمین ہی کام کرنا چاہئے اور آندھرائی ملازمین کو ان کے مقامات کو فی الفور روانہ کردینے کے اقدامات کرنے کا حکومت تلنگانہ سے پر زور مطالبہ کیا اور کہا کہ ملازمین کی تقسیم کے سلسلہ میں فوری طور پر رہنمایانہ خطوپ کا اعلان کیا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آندھرائی آئی اے ایس عہدیداروں کے اشاروں پر مسٹر کملا ناتھن کمیٹی اپنا کام کررہی ہے ۔ مسٹر گوڑ نے کہا کہ اگر تلنگانہ میں فاضل ملازمین پائے جائیں تو انہیں ترقیاتی دینے کے علاوہ راست رکروٹمنٹ کے ذریعہ ان جائیدادوں کو پُر کرنے کا مطالبہ کیا۔ صدر تلنگانہ گروپ I آفیسر اسو سی ایشن نے واضخ طور پر کہا کہ حکومت کی جانب سے ملازمین کی تقسیم سے متعلق جاری کئے جانے والے مسودہ رہنمایانہ خطوط تلنگانہ ملازمین کے خلاف پائے جانے کی صورت میں تلنگانہ ملازمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی قیادت میں بڑے پیمانے پر احتجاج منظم کرنے کا سخت انتباہ دیا ۔