یہ ٹیلنالوجی اورانٹر نیٹ کا دور ہے ۔اب ہر شعبہ حیات پراس کا اثر دکھائی دیتا ہے۔ملازمت کی تلاش کابھی اب بہترین حل ’جب سرچ ایپلی کیشن ‘ کی شکل میں سامنے ہے۔اینڈ رائیڈ موبائیل صارفین کے لئے گوگل پلے اسٹور پر کئی ایسی موبائیل ایپس موجود ہیں جو کئی معنوں میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔گھر کا سامان خریدنے سے لے کر ہوٹل؍ ریسٹورینٹ کے لذیذ کھانے بک کرنے تک ان ایپس سے کئی کام بآسانی سے کئے جاسکتے ہیں ۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ ایپس کی مدد سے آپ نوکری بھی تلاش کرسکتے ہیں ۔کچھ ایسی ایپس بھی موجود ہیں جو ملازمت ڈھونڈنے میں آپ کی مدد کرسکتی ہیں ۔
آج ایسی ہی ۵؍ مفید موبائیل ایپلی کیشنس کے بارے میں آپ کو بتارہے ہیں ۔
naukri.comیہ معروف جاب سرچ پورٹل ’نوکری ڈاٹ کام ‘ کی موبائیل ایپ ہے ۔اس میں روزانہ کی بنیاد پر ملازمتوں کے مواقع ’ اپ ڈیٹ ‘ کئے جاتے ہیں ۔اس ایپ میں خانگی او رسرکاری دونوں قسم کے ملازمتوں کے مواقع سے آگاہ کیا جاتا ہے ۔اس ایپ کیلئے کسی بھی شخص کو پہلے اس کا یوزر (صارف) بننا پڑتا ہے ۔اس ایپ میں جاب الرٹ فیچر بھی دیاگیا ہے جس سے یوزر کو وقت بر وقت جاب الرٹ بھیجے جاتے ہیں۔
indeed : ۔ اس نامور امریکی جاب سرچ انجن کی ایپ کے ذریعہ بھی جاب سرچ کی جاسکتی ہے ۔یہاں صارف کو ملازمت کے کئی مواقع ملیں گے ۔ملازمت کے متبادل کے نیچے ’ اپلائی ‘ بٹن دیاگیا ہے جہاں صارف اپنا شخصی تعارف نامہ اپلوڈ کرسکتا ہے ۔
Linkedin : ۔ یہ نوکری ڈھونڈنے او رمختلف اداروں اور افراد سے مراسم بنانے کیلئے کافی اچھی ایپ ہے ۔یہ ایپ ہر کسی کے لئے بہتر مواقع فراہم کرتی ہے ۔
Monster: ۔ یہ بھی ایک مقبول ایپلیکیشن ہے ۔ یہاں بھی نئی روزگار کے مواقع ملیں گے ۔اگر آپ کا ’ریزیوم‘ اچھا ہے تو ایپ کے ذریعہ آپ کو نوکری ملنے میں دقت نہیں ہوگی ۔
FreshersWorld :۔ اس ایپ میں بھی جاب پروفائیل کے ساتھ ساتھ انٹر ویو سیکشن بھی دیاگیاہے ۔اس کے ذریعہ امیدوار انٹر ویو میں جانے سے قبل اپنے آپ کو بہتر طریقہ سے تیار کرسکتا ہے ۔ نئے روزگار کے متلاشی بھی اس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔