ملازمتیں بیرون ملک منتقل کرنے پر سنگین نتائج :ٹرمپ

واشنگٹن ۔23جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے سرکردہ تاجرین کو خبردار کیا ہے کہ مینوفیکچرنگ یونٹ بیرون ملک قائم کرنے کی صورت میں ’’بارڈر ٹیکس‘‘ عائد کیا جائے گا ۔ انھوں نے امریکی فرمس کو اپنے پراڈکٹس اندرون ملک تیار کرنے کی حوصلہ افزائی کیلئے قواعد میں نرمی اور ٹیکسیس میں بھی کمی کا وعدہ کیا۔ وائیٹ ہاؤس میں انھوں نے 12 سرکردہ بزنس لیڈرس کے ساتھ بات چیت کے دوران ملازمتوں کو بیرون ممالک منتقل کرنے پر سنگین عواقب و نتائج کا انتباہ دیا۔ انھوں نے آج تین احکامات پر دستخط کئے جس کے تحت ٹرانس ۔ پیسفک تجارتی معاملت سے دستبرداری اختیار کرلی گئی ۔ فیڈرل ورکرس کی خدمات کرائے پر حاصل کرنے کو روک دیا گیا اور اُن بیرونی این جی اوز پر کاری ضرب پہونچائی گئی جو اسقاط حمل کی مدد کرتے ہیں۔