ملازمتوں کے حصول میں نوجوانوں کو مشکلات، ٹی ایم آئی کا سروے

حیدرآباد ۔ 7 جنوری (سیاست نیوز) سرکاری اور خانگی شعبوں میں نوجوانوں کو ملازمتوں کے حصول میں کافی دشواریاں موجود ہیں جیسا کہ ٹی ایم آئی گروپ نے اس ضمن میں ایک سروے کروایا جس میں اسمال میڈیم انڈسٹری میں ملازمتیں تو موجود ہیں لیکن کارپوریٹ طرز پر رہنمائی نہ ہونے کی وجہ سے نوجوانوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ٹی ایم آئی گروپ نے 3 مختلف شہروں میں 18 تا 25 برس عمر کے 614 ملازمت کے متلاشیان سے تفصیلات جمع کیں جس میں انہوں نے کہا کہ مقامات، کام کی نوعیت، ملازمتوں کی انجام دہی کیلئے شرائط اور درخواست نہ دی جائے جیسی شرائط کی وجہ سے ملازمتوں کے حصول میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

نوجوانوں نے اس تجویز کا بھی اظہار کیا کہ ایمپلائمنٹ برانڈ کا نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کرنے میں کلیدی رول ہوسکتا ہے۔ واضح رہیکہ ٹی ایم آئی کو ایچ آر اور ریکروٹمنٹ کے شعبہ میں تقریباً 23 سال کا تجربہ ہے جو کہ ملازمتوں اور ملازمتوں کے متلاشیان کے درمیان رابطہ کا کام کرتا ہے۔