ملازمتوں میں ایس سی تحفظات پر وائیٹ پیپر جاری کرنے کا مطالبہ

حیدرآباد 27 جنوری ( سیاست نیوز ) تلنگانہ بی جے پی ایس سی مورچہ نے مطالبہ کیا کہ سرکاری ملازمتوں میں ایس سی تحفظات پر وائیٹ پیپر جاری کیا جائے ۔ ایس سی طبقات کے مسائل پر ایک وائیٹ پیپر جاری کرنے کے بعد بی جے پی ایس سی مورچہ کے صدر ویمولہ اشوک نے کہا کہ چندر شیکھر راؤ نے دلتوں کیلئے ڈبل بیڈ روم مکانات تعمیر کرنے کا اپنے منشور میں وعدہ کیا تھا تاہم وہ اب تک اسے پورا نہیں کرسکے ۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس پنیا کمیشن کی سفارشات پر عمل آوری کی جانی چاہئے اور خصوصی مہم کے ذریعہ مخلوعہ ایس سی جائیدادوں پر تقررات ہونے چاہئیں۔