کوالا لمپور ۔26جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ملائیشیا کی پولیس نے 13نعشیں جو سمجھا جاتا ہے کہ غیرقانونی انڈونیشیائی تارکین وطن ہیں ساحل دریافت ہوئی ہیں جب کہ اُن کی کشتی سمندر میں تموج کی وجہ سے غرق ہوگئی ۔ ضلع پولیس کے سربراہ رحمت عثمان نے کہا کہ چار مردوں اور نو خواتین کی نعشیں ملائیشیا کی جنوبی ریاست جوہور کے ساحل پر دستیاب ہوئیں ۔ ایک اُلٹ جانے والی چوبی کشتی بھی ساحل سیکافی فاصلہ پر دستیاب ہوئی اس میں مبینہ طور پر 30 تا 35افراد سوار تھے جو سمجھا جاتا ہے کہ ملائیشیا میں غیرقانونی طور پر داخلے کے خواہشمند انڈونیشیائی شہری تھے ۔ ایک تلاش اوربچاؤ کارروائی شروعکردی گئی ہے لیکن سمندر میں بلند موجوں اور متلاطم سمندر کی وجہ سے ان میں رکاوٹیں پیدا ہورہی ہیں ۔ ایسے سانحہ ملائیشیا میں عام ہے ۔ انڈونیشیاء کے کئی شہری اپنی زندگیوں کو خطرہ میں ڈال کر ایسی کشتیوں میں سفر کرتے ہیں جو پرانی اور ناکارہ ہوتی ہیں جنہیں ملائیشیاء میں غیرقانونی سمجھا جاتا ہے یا پھر ملائیشیا سے اپنے آبائی مقامات پر واپسی ہونے کیلئے انڈونیشیائی شہری جو غیرقانونی طور پر ملائیشیاء میں مقیم تھے ایسی کشتیاں استعمال کرتے ہیں ۔