ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی پارٹی کے بینک اکاونٹس منجمد

کوالالمپور ۔یکم جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ملائیشیامیں مہاتیرمحمد کی زیر قیادت حکومت نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی پارٹی کے بینک اکاونٹس منجمدکردئیے ہیں اورفنڈز کے غلط استعمال کے ضمن میں لگائے گئے الزامات کی جانچ پڑتال شروع کردی ہے، تحقیقات کے دوران سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے پاس سے ملنے والی ڈائمنڈ نیکلس،ہیرے جواہرات، آسائش کی دیگر چیزیں،بڑی مقدار میں قیمتی زیورات کو حکومت نے فروخت کرنے کافیصلہ کیا ہے۔