ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی اہلیہ گرفتار

کوالالمپور۔ 3 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کی بیوی روسما منصور کو کروڈ ہاڈائرس کے اسکینڈل میں ملوث پائے جانے پر انسداد بدعنوانی ایجنسی نے گرفتار کرلیا۔ اس موقع پر ان کے وکیل کماریندرن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنے موکل کی گرفتاری کی توثیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملائیشین اینٹی کرپشن کمیشن نے ان کے موکل سے پوچھ گچھ کی ہے۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو بھی بدعنوانیوں کے کئی معاملات کا سامنا ہے جن میں بدعنوانی اور غیرقانونی طور پر رقمی لین دین سب سے زیادہ اہم ہے۔ 66 سالہ روسما منصور کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہیں انتہائی پرتعیش طرز زندگی اور انتہائی قیمتی زیورات اور ہینڈ بیاگس کا جنون کی حد تک شوق تھا جبکہ جوتوں کے بھی ان کے پاس ہزاروں جوڑیوں کی وجہ سے ان کا موازنہ فلپائن کی سابق خاتون اول امیلڈا مارکوس سے بھی کیا جاتا تھا۔