ملائیشیا کے زلزلہ میں 3ہندوستانی نژاد طلبہ ہلاک

سنگاپور/کوالالمپور۔7جون ( سیاست ڈاٹ کام ) کم از کم تین ہندوستانی نژاد طلبہ ان 13مہلوکین میںشامل ہیں جو ملیشیا کے مہلک زلزلہ میں ہلاک ہوگئے ۔ یہ طلبہ ملک کی بلند ترین چوٹی پر پکنگ منارہے تھے ۔ سنگاپور کی وزارت تعلیم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انہیں یہ اطلاع دیتے ہوئے بہت رنج ہورہا ہے کہ ملیشیائی عہدیداروں نے ان طلبہ کی نعشیں شناخت کیلئے اُن کے قریب ترین رشتہ داروں اور پانچ طلبہ کے علاوہ ایک ٹیچر کو بھی تانگ جونگ کاٹونگ پرائمری اسکول طلب کرلیا ہے ۔ ان طلبہ کے نام ریان بن محمد ‘ ادیب سنجے ‘ امیلی گلوونا رامو ‘ لوجیانگ لیان ٹیرنس سبسٹین ہیں ۔ ایک ٹیچر اور دیگر پانچ طلبہ نعشوں کی شناخت کیلئے سنگاپور پہنچ چکے ہیں ۔ باقی طلبہ کا پتہ چلانے کی کوشش کی جارہی ہے جو اپنے ٹیچر سمیت لاپتہ ہیں ۔