کوالالمپور۔26 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) لگژری ہینڈ بیگز، بیش قیمت جیولری اور شاپنگ کیلئے دوسرے ملکوں کا رخ کرنے والی ملائیشیا کی سابق خاتون اول اور نجیب رزاق کی اہلیہ روسماہ منصور پر کرپشن اسکینڈل میں جلد فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔روسماہ منصور آج دوسری دفعہ اینٹی کرپشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئیں، مقامی میڈیاکے مطابق تحقیقاتی حکام کیس کو جلد نمٹا کر ملائیشیا کی سابق خاتون اول کے خلاف فرد جرم عائد کرنے والے ہیں اور انہیں گرفتار بھی کئے جانے کا بھی امکان ہے۔