کوالالمپور۔2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)ملائیشیا کی پولیس نے آج کہا کہ اسے ایک یونیورسٹی لیکچرر اور دیگر چار افراد کی تلاش ہے جو مبینہ طور پر دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور سمجھا جاتا ہے کہ فی الحال فلیپائن روپوش ہیں۔ مشتبہ عسکریت پسندوں کا معمہ حل کرنے کے بعد پولیس عہدیداروں نے اظہار تشویش کیا کہ مسلم غالب آبادی والے ملک میں 3 افراد پر انتہا پسندوں کے تقررات اور انہیں اسلامی مملکت عراق و لیوانٹ (آئی ایس آئی ایل) کے عسکریت پسندوں کے شانہ بشانہ عراق میں جنگ کرنے کے لئے روانہ کیا جارہا ہے۔سمجھا جاتا ہے کہ دیگر دو افراد بھی مشرقی ملائیشیا میں روپوش ہیں اور جنوبی فلیپائن کے عسکریت پسند گروپ ابوسیاف میں شامل ہوچکے ہیں۔