ملائیشیا میں مسلم این جی اوز کو خطیر رقمی امداد دینے نجیب رزاق کا وعدہ

کوالالمپور ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ملائیشیا نجیب رزاق نے انتخابات سے قبل دھماکو اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اگر 9 مئی کے 14 ویں عام انتخابات میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو وہ مسلم این جی اوز کو آئندہ دو برسوں میں وہ 10 لاکھ رنگیٹ (ملائشیائی کرسی) دیں گے۔ مزید برآں انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ غیرملکی ہندوستانی مسلمانوں کو کمیونٹی ہالس اور کامپلکس کی تعمیر کے اخراجات میں تعاون دیں گے۔ نجیب رزاق نے مزید کہا کہ وہ انہیں ’’بومی پترا‘‘ موقف بھی عطا کریں گے جو جنوب مشرقی ایشیاء کو فوائد دیئے جاتے ہیں جو سال 1970ء سے نافذ کیا گیا تھا لیکن ناقدین نے ’’بومی پترا‘‘ دیئے جانے کے وعدہ پر ان پر سخت تنقید کی اور کہا کہ یہ اہم تشخص اگر ہندوستانی مسلمانوں کو دے دیا جائے تو بھی اس کی اہمیت باقی نہیں رہے گی۔ تاہم 3 مئی کو اعلان کے بعد ان پر ہونے والی تنقیدوں کے زیراثر انہوں نے 60 ہزار مسلمانوں سے کہا کہ ’’لیکن اسے نافذ کرنے میں کئی مسائل ہیں جس کیلئے میں متعلقہ وزراء سے بات چیت کروں گا اور دیکھوں گا کہ اس کے حل کیلئے کیا طریقہ کار ہے۔ جو اصلاً پبلک یونیورسٹیز میں داخلوں کیلئے آسانی پیدا کرتا ہے‘‘۔ یہ بات ’’فری ملیشیا ٹوڈے‘‘ نے کہی۔ نجیب نے کہا کہ ایک ’’نیا ماڈل‘‘ جو غیرملکی ملازمین پر مقامی ملازمین فوقیت دے جو بوطر خاص ریسٹورنٹس کیلئے ہوگا۔