کے مواقع پر پروفیسر ممتاز علی کا کل لیکچر
حیدرآباد۔ یکم جولائی (سیاست نیوز) عالم اسلام کے ممتاز اسکالر اور ماہر تعلیم ڈاکٹر محمد ممتاز علی پیر 3 جولائی کو دفتر روزنامہ سیاست کے گولڈن جوبلی میں ’’ملائیشیا میں تعلیمی سہولیات اور ملازمت کے مواقع‘‘ کے زیرعنوان خصوصی لیکچر دیں گے۔ وہ کئی دہوں سے انٹرنیشنل اِسلامک یونیورسٹی ملائیشیا میں تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں اور سردست شعبہ اُصول الدین و تقابل اَدیان کے صدر ہیں۔ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے پروفیسر محمد ممتاز علی نے درجنوں بیرونی ممالک کے دورے کرتے ہوئے تقابل اَدیان اور اسلامک اسٹڈیز کے علاوہ عالمی اُخوت، بہبودِ انسانیت اور عالمی اَمن جیسے اہم ترین عنوانات پر لیکچر بھی دیئے ہیں۔ ان کے کالم قومی اور بین الاقوامی میڈیا میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔