ملائیشیائی طیارہ کی تلاش کی تیسری مہم بھی ناکام

پرتھ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا کے حادثہ کا شکار جیٹ طیارہ کا ملبہ تلاش کرنے کی مہم پر تعینات چھوٹی سی آبدوز کشتی آج اپنی مہم میں ناکام ہوگئی۔ وزیراعظم آسٹریلیا نے ٹونی ابارٹ نے کہاکہ زیرآب تلاشی مہم امکان ہے کہ اندرون ایک ہفتہ ختم کردی جائے گی اور دوسرے پہلو سے تلاش کی مہم شروع کی جائے گی۔

سوڈان میں 10 لاکھ افراد قحط کا شکار
اقوام متحدہ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) معتمد عمومی اقوام متحدہ بان کی مون نے انتباہ دیا کہ جنوبی سوڈان میں اگر فوری طور پر کارروائی نہ کی جائے تو 10 لاکھ سے زیادہ افراد قحط کا شکار ہوسکتے ہیں۔