کوالالمپور ۔24 جون (سیاست ڈاٹ کام ) نامور ملائیشیا سیاستداں انور ابراہیم کمر اور کندھے کے درد کی شکایت پر دواخانہ میں شریک کردیئے گئے ہیں ۔ 70سالہ انور ابراہیم جن کا کل علاج کیا گیا تھا جب کہ وہ ترکی کے دورہ سے واپس آئے تھے ۔ انور ابراہیم کی پیپلز جسٹس پارٹی کے ترجمان فہمی فاضل نے کہا کہ انور ابراہیم کی صحت مستحکم ہے ۔ توقع ہے کہ وہ کبھی نہ کبھی ملک کے آئندہ وزیراعظم بنیں گے ۔ان کے حریف مہاترمحمدجو ایک حیرت زدہ کرنے والی انتخابی کامیابی کے بعد گذشتہ ماہ برسراقتدار آئے تھے کہہ چکے ہیں کہ وہ دوسری میعاد کیلئے انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے ۔ انور ابراہیم کو غیرفطری جنسی تعلقات کے جرم میں 2015ء میں سزائے قید سنائی گئی تھی اور اُن کا سیاسی کریئر ختم ہوچکا تھا لیکن حالیہ انتخابات کے بعد جب مہاتر محمد برسراقتدار آئے تو انہیں معاف کردیا گیا اور جیل سے رہا کردیا گیا ۔چند دن بعد موجودہ وزیراعظم مہاتر محمد نے اعلان کیا تھا کہ وہ دوسری میعاد کیلئے انتخابات میں حصہ نہیںلیں گے ۔ اس اعلان کے بعد ان توقعات میں اضافہ ہوگیاتھا کہ انور ابراہیم کے سیاسی کریئر کا دوبارہ آغاز ہوجائے گا ۔