ملائیشیاء میں ہیلی کاپٹر حادثہ ‘6 ہلاک

کوالا لمپور 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )کوا لا لمپور کے مضافات میں ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوگیا جس کے نتیجہ میں اس میں سوار تمام 6 افراد بشمول ایک قانون ساز جمال الدین جرجس جو سابق ملائیشیائی سفیر برائے امریکہ رہ چکے ہیں ہلاک ہوگئے ۔ ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ حادثہ کے بعد ہیلی کاپٹر دھماکے کے ساتھ شعلہ پوش ہوگیا۔