ہانک کانگ 26 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)ملائیشیاء ایر لائنس کے عہدیدار اپریشان حال ایر لائنس کی ویب سائٹ کو بحال کرنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں جبکہ ایک گروپ نے اسے ہیک کرلیاہے جس کا دعوی ہے کہ وہ دولت اسلامیہ کا حامی ہے ۔ ایر لائنس کی سائٹ پہلے تبدیل کردی گئی تھی جبکہ ایک پیغام میں کہا گیا تھا کہ ’’404 ۔طیارہ لاپتہ ‘‘ اور یہ بھی کہا گیا تھا کہ اسے ’’سائبر خلافت نے ہیک کرلیا ہے ‘‘۔ ویب سائٹ کیلئے بروزر ٹیاب نے کہا تھا کہ دولت اسلامیہ فتح حاصل کرے گی ۔