لکھنؤ 26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو کو کمزوری ہوجانے کی شکایت پر معمول کے طبی معائنوں کے لئے آج دواخانہ میں شریک کردیا گیا۔ اس دواخانہ کے چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ امیت اگروال نے کہاکہ ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا معائنہ کیا ہے۔ اگروال نے مزید کہاکہ یادو کو ہلکی ناقابل کنٹرول ذیابیطس ہے۔ اُنھیں جلد ڈسچارج کردیا جائے گا۔
پی چدمبرم اور کارتک چدمبرم کے تحفظ میں توسیع
نئی دہلی ۔ /26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سینئر کانگریس قائد پی چدمبرم اور ان کے فرزند کارتک چدمبرم کو گرفتاری سے تحفظ کی تاریخ میں /6 مئی تک توسیع کردی گئی ہے ۔