ملائم سنگھ کے رشتہ دار کی شادی میں سونیا گاندھی مدعو

نئی دہلی ۔ 13 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو نے آج اپنے بھائی کے پوترے تیج پرتاپ یادو کی تقریب شادی میں صدر کانگریس سونیا گاندھی کو مدعو کیا ہے جو کہ 26 فروری کو منعقد ہوگی ۔ تیج پرتاپ یادو جو کہ اترپردیش میں حلقہ پارلیمان مین پوری سے نمائندگی کرتے ہیں کی شادی آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کی لڑکی راج لکشمی کے ساتھ نئی دہلی میں انجام پائے گی ۔ چند دن قبل لالو پرساد یادو نے سونیا گاندھی سے ملاقات کر کے دعوت نامہ پیش کیا تھا ۔