ملائم سنگھ کاحلقہ لوک سبھا مین پوری سے پرچہ نامزدگی داخل

مین پوری: یکم اپریل(سیاست ڈاٹ کام ) سماج وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو نے پیر کو مین پوری پارلیمانی سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کر کے مین پوری سے انتخابی میدان میں ہونے کی دعویداری پیش کردی ۔ملائم یہاں سے پانچویں بار انتخابی میدان میں ہیں۔مسٹر یادو کے پرچہ نامزدگی کے قافلے میں ایس پی سربراہ اکھلیش یادو اور پارٹی کے جنرل سکریٹری رام گوپال یادو سمیت پارٹی کے سینکڑوں کارکن اور حامی موجود رہے ۔یادو اس سیٹ پر پانچویں بار جیت حاصل کرنے کے لئے انتخابی میدان میں ہیں۔