حیدرآباد ۔ 27 ۔ اپریل : ( پی ٹی آئی): تلنگانہ کے مکتھل ٹاون میں پڑوسیوں کے ایک مقفل گھر کے ٹائیلٹ میں اتفاقی طور پر گرجانے والی سات سالہ لڑکی چار دن تک صرف پانی پر زندہ رہی ۔ پولیس نے اس حیرت انگیز واقعہ کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ۔ ایک لڑکی 20 اپریل کو اپنے گھر کے چھت پر کھیل رہی تھی کہ اچانک متصلہ پڑوسی گھر کے ٹائیلٹ میں گرپڑی ۔ وہ ایک پلاسٹک جال نما رسی کے ذریعہ پھسلتی ہوئی اس گھر میں گری تھی اُس کو کوئی گزند نہیں پہونچا تھا ۔ اس دوران لڑکی کے ماں باپ نے اس کی گمشدگی کی اطلاع پولیس میں درج کروائی تھی ۔ تاہم 24 اپریل کو جب مقفل پڑوسی گھر کے مکین واپس آئے اپنے باتھ روم میں بے ہوش پڑی لڑکی کو دیکھ کر حیرت و صدمہ سے دم بخود رہ گئے اور پولیس کو اس کی اطلاع دی ۔ پولیس نے کہا کہ لڑکی نے بتایا کہ وہ چار دن تک باتھ روم میں موجود پانی پی کر زندہ رہ سکی ۔ اس لڑکی کو اس لیے بھی کوئی زخم نہیں آیا کہ وہ کپڑے سکھانے کے لیے ڈالی گئی رسی پر گر پڑی تھی جس کے ذریعہ نیچے پھسل گئی تھی ۔۔