مقدمات کی نوعیت کی بنیاد پر سی بی آئی کی جانب سے

دستوری معاملات کی سماعت کی فلم بندی ممکن : مرکز
نئی دہلی 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) عدالتی کارروائی کی فلم بندی کی جاسکتی ہے لیکن اِس کا انحصار مقدمے کی نوعیت پر ہوگا۔ دستوری معاملات میں جس مقدمہ کی سماعت چیف جسٹس آف انڈیا کی عدالت کررہی ہو، سپریم کورٹ کو چاہئے کہ اِس کی فلم بندی کرے۔ مرکز نے سپریم کورٹ کے اجلاس پر اپنے دلائل پیش کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ بنچ کی صدارت چیف جسٹس دیپک مشرا کررہے تھے اور حکومت کی پیروی اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال نے کی۔