آئی اے ایس افسر کی معطلی کی سفارش
حیدرآباد 25مارچ (یواین آئی )آئی اے ایس افسروینکٹیشور راؤ جن کو پولیس نے ان کی بیوی کے ڈرائیور کی نعش منتقل کرنے میں بیٹے کی مدد کے الزام پر گرفتار کیاگیا تھا کی معطلی کیلئے تلنگانہ کے جنرل ایڈمنسٹریٹر ڈپارٹمنٹ کے افسروں نے فائل وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ کے پاس بھیجتے ہوئے ان کی معطلی کی سفارش کی ہے ۔ آئی اے ایس افسرکے بیٹے سکرُت نے ڈرائیور ناگراج کا مبینہ طور پر قتل کردیا تھا ۔ قبل ازیں وینکٹیشور راؤ نے پولیس پر الزام لگایا تھا کہ رشوت دینے سے ان کے انکار پر انہیں گرفتار کیا گیا ۔ چند دن پہلے قتل کی یہ واردات پیش آئی تھی ۔ عمارت کی چھت پر ڈرائیور کی نعش پائی گئی ۔ بدبو آنے پر لوگوں نے پولیس کو چوکس کیا ۔
سی سی ٹی وی کیمرے میں آئی اے ایس افسرکے بیٹے کا فوٹیج دیکھا گیا جس کے بعد یہ معاملہ منظر عام پر آیا ۔