حیدرآباد ۔ /20 مارچ (سیاست نیوز) مہدی پٹنم گیاریژن میں فوجیوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے کم عمر مدرسہ کے طالبعلم شیخ مصطفیٰ الدین کے والدین کو آج ریاستی حکومت نے 5 لاکھ روپئے کا ایکس گریشیا ادا کیا ۔ تحصیلدار آصف نگر منڈل مسٹر مہیش اور اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس آصف نگر ڈیویژن مسٹر غوث معین الدین نے مقتول طالبعلم کے مکان پہونچکر اس کی والدہ سکینہ بانو کو 5 لاکھ روپئے کا چیک حوالے کیا ۔