اراکو۔23 ستمبر (این ایس ایس) اراکو کے سابق رکن اسمبلی سلوری سومو کی ماؤ نوازوں کے ہاتھوں ہلاکت پر برہم رشتہ داروں نے متعلقہ ڈومبری گوڑہ پولیس اسٹیشن پر حملہ کردیا اور الزام عائد کیا کہ محض پولیس کی غفلت و لاپرواہی کے سبب یہ واقعہ پیش آیا۔ سلوری سومو کے قریبی رشتہ داروں نے پولیس اسٹیشن میں توڑ پھوڑ کے علاوہ 2 پولیس کانسٹیبلس کو حملے کا نشانہ بنایا جو مزاحمت میں مصروف تھے۔ اس حملے میں 2 ملازمین پولیس شدید زخمی ہوئے ہیں۔