مقتول روسی سیاستدان کی آخری رسومات

ماسکو۔ 3 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) روسی دارالحکومت میں حزب اختلاف کے مقتول سیاستدان بورس نیمزوف کی آج آخری رسومات ادا کی جا رہی ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق اس تقریب میں جرمن حکومت کے نمائندوں کے علاوہ دیگر یورپی ممالک کے سفیر بھی شرکت کریں گے۔ اس موقع پر آج علی الصبح نیمزوف کی میت آندرے سخاروف مرکز برائے انسانی حقوق میں لائی گئی ہے اور انہیں آج سہ پہر انہیں ماسکو کے ایک قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا جائے گا۔ روسی حکام نے اس تقریب میں پولینڈ کی سینیٹ کے صدر بوگدان یورسیوچ کو شرکت کرنے سے روک دیا ہے۔ تاہم دوسری جانب مقتول سیاستدان کی یوکرائن سے تعلق رکھنے والی گرل فرینڈ کو کییف جانے کی اجازت دیدی گئی ہے۔